کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سے متعلق تقریب کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔
جنید صفدر کی شادی لندن میں ہوگی جس میں ان کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر شریک نہیں ہوسکیں گے۔
جنید صفدر کی لندن میں شادی کی تقاریب شروع ہوچکی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے تصاویر سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر نے گلابی رنگ کی پگڑی سر پر باندھی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی تقریب میں شریک ہیں اور انہوں نے بھی گلابی رنگ کی پگڑی باندھ رکھی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے حوالے حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتاکہ یہ کس تقریب کی ہیں البتہ جنید صفدر کا نکاح اتوار 22 اگست کو لندن میں ہوگا جس کا دعوت نامہ بھی مریم نواز نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔