کراچی(ویب ڈیسک): اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی جانب سے رینجرز کی گاڑی نزدیک دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اورنگی ٹاون میں دھماکا نصب شدہ بم سے کیا گیا۔ ممکنہ طور پر بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
دھماکے کے نتیجے میں کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار شہید ہوگیا جب کہ حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 5 کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر حملہ کیا گیا جس سے قانون نافذ کرنےو الے ادوروں کو دو موبائل زد میں آئیں، ملزمان موٹرسائیکل پر تھے اور کریکر بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بعدازاں ایس ایس پی ویسٹ نصب شدہ مواد سے دھماکے کی تصدیق کی۔
دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی نفری جائے واقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔