کوئٹہ (ویب ڈیسک): سریاب روڈ پر موٹرسائیکل میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ولی جیٹ کے علاقے میں دھماکا موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، ایف سی اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے 4 موٹرسائیکلیں آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔