اسلام آباد(ویب ڈیسک): معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط ہورہے ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط ہورہے ہیں۔ اس توانائی کے شعبہ میں سب سے بڑی 2 ارب 40 کروڑڈالرکی سرمایہ کاری ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم کے سی پیک منصوبوں کوتیزکرنے کی واضح ہدایات کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرزنے اس دن کے لیے انتھک محنت کی۔