نئی دہلی: چینی فوج کے ساتھ لداخ میں جھڑپ کے دوران کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں چینی اور بھارتی فوج کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے جس کے بعد ایل اے سی کی گیلوان وادی میں بھارت اور چینی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 2 جوان ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کشیدہ صورتحال کے بعد بھارت اور چین کے فوجی حکام کے درمیان صورتحال معمول پر لانے کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2 بار بارڈر کی خلاف ورزی کی اور چینی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کی سرحدی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔