ممبئی: سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سشمیتا سین کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے جس میں وہ سورہ العصر پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
سشمیتا سین نے اپنے لاکھوں مداحوں کو اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا جب سوشل میڈیا پر لائیو چیٹ سیشن کے دوران انہوں نے قرآن پاک کی سورہ العصر پڑھی۔
سشمیتا سین نے سورہ العصر سے پہلے بسم اللہ پڑھی اس کے بعد سورہ العصر پڑھی۔انسٹاگرام پر لائیو چیٹ سیشن کے دوران سشمیتا سین کی بیٹیاں اور ان کے دوست بھی موجود تھے اور سشمیتا سین کی ایک بیٹی نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ سورہ العصر پڑھی۔